حیدرآباد،18جون(اعتمادنیوز)سلطان بازار پولیس حدودمیں ہوٹل میں کام کرنے والا 18سالہ نوجوان نے منگل کی رات اپنی رہائش گا ہ میں نا معلوم زہرپی کر خودکشی کرلی۔سلطان بازار پولیس کے مطابق نعش کی شناخت18سالہ بھولا
کمار یادوولد پرساد یادو کے نام سے کی گئی جو تروپ بازار ،کوٹھی کا رہائشی ہے اور جھارکھنڈ کے بھاگتپور کا مقامی ہے۔منگل کی رات اپنے روم میں نامعلوم زہر پی کر خودکشی کرلی۔خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔سلطان بازار پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے نعش کو عثمانیہ منتقل کردیا۔